سکرنڈ، الخدمت کا مستحقین کے گھروں پر راشن پہنچانے کا بندوبست

89

سکرنڈ (نمائندہ جسارت) الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کی صورتحال سے متاثرہ مستحق خاندانوں کی عارضی کفالت پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔ اس سلسلے میں الخدمت کے ورکرز نے پکا پکایا کھانا اور کچھ مستحق ترین متاثرہ خاندانوں میں گھروں پر راشن پہنچانے کا بندوبست کیا۔ اس موقع پر الخدمت سکرنڈ کے صدر کنور راشد نے بتایا کہ الخدمت نے اہلِ خیر کے تعاون سے 50 مستحق خاندانوں میں روزانہ کی بنیاد پر کھانا پہنچانے کا پروگرام ترتیب دیا ہے۔