ڈہرکی، قومی شاہراہ پر موٹر پھسلنے سے  خاتون سمیت دو غیر ملکی سیاح زخمی

74

ڈہرکی (نمائندہ جسارت) قومی شاہراہ پرپنجاب سے کراچی جانے والے تیز رفتار 2 غیر ملکی موٹر سائیکلسٹ سیاحوں کی موٹر سائیکل دوران سفر پھسل گئی جس کے نتیجے میں مرد اور خاتون سمیت 2 غیر ملکی سیاح شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں غیر ملکی سیاحوں کا تعلق جرمنی اور تھائی لینڈ سے ہے۔ ڈہرکی پولیس نے حادثے کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے۔