جھڈو، عالمی یوم آب سابق سٹی ناظم کراچی  نعمت اللہ خان کے نام سے منسوب

86

جھڈو (نمائندہ جسارت) عالمی یوم آب کے موقع پر الخدمت فائونڈیشن جھڈو کی جانب اس دن کو سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان کے نام سے منسوب کرتے ہوئے دن بھر عام شہریوں کو واٹر فلٹریشن پلانٹ سے صاف پانی بالکل مفت فراہم کیا گیا۔ مفت صاف پانی کی آفر سے سیکڑوں شہریوں نے استفادہ کیا۔ اس موقع پر الخدمت فائونڈیشن جھڈو کے صدر اظہر جمیل آرائیں نے بتایاکہ ہر سال کی طرح امسال بھی عالمی یوم آب کے موقع پر شہریوں کو صاف پانی مفت دیاگیا۔ دریں اثنا الخدمت فائونڈیشن جھڈو کے اس اقدام کو شہریوں نے سراہا۔