جھڈو، اجناس کی دکان میں پانچ لاکھ کی  چوری، چور گرفتار، رقم برآمد، مقدمہ درج

90

جھڈو (نمائندہ جسارت) اجناس کی دکان میں پانچ لاکھ کی چوری، چور گرفتار، رقم برآمد، مقدمہ درج۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب حسین کمبوہ کی اجناس کے دکان میں چوری کی واردات ہوئی چور پانچ لاکھ روپے کی رقم تجوری توڑ کر لے اڑے، صبح دکان کھلنے پر مالک کو چوری کا علم ہونے پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے عجیب میگھواڑ نامی نوجوان کو گرفتار کرلیا تفتیش پر ملزم نے چوری کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نے چوری کی رقم بر آمد کرکے حسین کمبوہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ دریں اثنا تاجر ایسوسی ایشن جھڈوکے رہنمائوں حاجی گلزار قائم خانی، ندیم نواب، محمد علی کمبوہ نے جھڈو پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی۔