پنگریو، ایس ایچ او تھانہ ڈیئی کی کارروائیاں،  3 خواتین سمیت 5 گٹکا فروش گرفتار

162

پنگریو (نمائندہ جسارت) ایس ایچ او تھانہ ڈیئی نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے 3 خواتین سمیت 5 گٹکا فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ 2415 مضر صحت سفینہ گٹکے برآمد۔ ایس ایچ او تھانہ ڈیئی سب انسپکٹر بشیر احمد چانڈیو مع اسٹاف نے دوران گشت مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے گٹکا فروش شیر محمد جمالی، غلام نبی جمالی، زبیدہ جمالی، سکینہ جمالی اور حاجراں جمالی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 2415 مضر صحت انڈین سفینہ گٹکے برآمد کرلیے گئے ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف تھانہ ڈیئی پہ مقدمات درج کر لیے ہیں۔