کورونا سے بچاؤ اور احتیاط سے متعلق آگاہی مہم میں تیزی لائی جائے

113

سجاول (نمائندہ جسارت) شہری اپنے گھروں میں رہیں، زندگیاں بچائیں، معاشرتی فاصلہ رکھیں، ایس پی سجاول سہائی عزیز تالپور کی جانب سے ایس ایس پی آفس سجاول میں کورونا وائرس سے متعلق اقدامات اور ان پر عملدرآمد سے متعلق ایک اہم اجلاس کا انعقاد۔ ایس پی سجاول کی جانب سے ایس ایس پی آفس میں کورونا وائرس سے متعلق کیے گئے اقدامات اور ان پر عملدرآمد سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا ہے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جاوید احمد بھٹو ،ڈی ایس پیز، ایس ڈی پی اوز سمیت ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں کرونا وائرس سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ کی دی گئی ہدایات اور آئی جی سندھ کے احکامات پر عملدرآمد کو ہر صورت میں یقینی بنانے کے لیے ایس پی سجاول نے احکامات دیے کہ پولیس افسران کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاط سے متعلق آگاہی مہم میں مزید تیزی لائی جائے، دفعہ 144 کے نفاذ پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اس موقع پر ایس پی سجاول سہائی عزیز تالپور نے ضلع سجاول کے باشعور عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں، ایک دوسرے سے ملنے میں فاصلہ رکھیں اور ماسک و سینی ٹائزر کے استعمال کو اپنا معمول بنائیں۔ حکومت و انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، پولیس اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔