ڈہرکی، اینگرو اور الخدمت کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات

144

ڈہرکی (نمائندہ جسارت) کورونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے خدشات سے بچاؤ کے لیے اینگرو یوریا فاؤنڈیشن اور الخدمت فاؤنڈیشن ڈہرکی کی جانب سے اپنے اپنے طور پر الگ الگ طرح سے کورونا وائرس سمیت دیگر خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات۔ اس سلسلے میں شہر بھر میں حفاظتی اسپرے اور شہر میں جگہ جگہ ہینڈ واش واٹر ٹینک کی تنصیب اور سنگین خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کی تدابیر پر مشتمل ہینڈ بل پمفلٹ شہریوں میں تقسیم سمیت دیگر حفاظتی اقدامات کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں اینگرو یوریا فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈہرکی میں کوروناس، وائرس اور ملیریا سے بچاؤ کے لیے تحصیل اسپتال ڈہرکی، بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن اور شہر بھر کے رہائشی علاقوں، بازاروں اور گلی، محلوں میں کورونا وائرس، ملیریا اور دیگر بیماریوں کی روک تھام کے لیے حفاظتی اسپرے بھی کرایا گیا۔ کورونا وائرس کھے ممکنہ خطرے سے بچاؤ کے لیے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق طے کیے گئے اصولوں پر مشتمل حفاظتی اقدامات کی آگاہی کے لیے بنائے گئے معلوماتی پمفلٹ بھی مقامی آبادیوں کے رہائشیوں میں تقسیم کیے گئے۔