ضرورت مندوں میں دس لاکھ روپے کا راشن تقسیم کیا جائے گا، تیمور خان

75

شکارپور (نمائندہ جسارت) کورونا وائرس کے پیش نظر متاثرین روزگار میں پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر تیمور خان پٹھان کا راشن تقسیم کرنے کا اعلان۔ پی ٹی آئی کے صوبائی نائب صدر آغا تیمور خان پٹھان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث یومیہ اجرت پر کمانے والے، بے روزگار ضرورت مند مستحقین میں دس لاکھ روپے کا راشن تقسیم کیا جائے گا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں، خصوصاً روز کمانے والے افراد متاثر ہوئے ہیں۔ بے روزگار، ضرورت مند، مستحق اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کو راشن تقسیم کیا جائے گا۔ قوم پر مشکل وقت ہے، پارٹی کی اولین ترجیح مستحق، نادار افراد کو اشیا خورونوش کی بنیادی ضروریات فراہم کرنا ہے۔ سندھ سمیت پاکستان کے عوام کی خدمت کے لیے ہروقت تیار ہیں، عوام اپنے گھروں میں رہیں، غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔