جیکب آباد میں حکومتی اعلان کے  باوجود مچھر مار اسپرے نہ ہوا

78

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں حکومتی اعلان کے باوجود مچھر مار اسپرے نہ ہوا۔ جیکب آباد میں مچھروں کی بہتات ہوگئی، سندھ حکومت کے اعلان کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے شہر میں مچھر مار اسپرے نہیں کیا گیا ہے۔ محکمہ بلدیہ اور صحت کی لاپروئی سے ملیریا کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اور عوام مچھروں کی بہتات کی وجہ سے پریشان ہیں۔