دہلی دیگی بریانی

2679

ضروری اشیاء
گوشت آدھا کلو
باسمتی چاول 750 گرام( دھو کر20منٹ کے لیے بھگو دیں)
دہی آدھا کپ
پیاز(سلائس کاٹ لیں) دو عدد
سیاہ مرچیں 8-10 عدد
لونگ 7-8عدد
زیرہ ایک چائے کا چمچ
سبز الائچی 10عدد
ثابت سرخ مرچ8-10 عدد
بڑی الائچی 3-4عدد
بادیان کے پھول 3عدد
ادرک، لہسن پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
گھی حسب ضرورت
دودھ ایک چوتھائی کپ
زرد رنگ ایک چٹکی
کیوڑا ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
دیگچی میں گھی گرم کر کے پیاز ڈال کر فرائی کریں ۔ سنہری ہو جائے تو تھوڑی سی پیاز پلیٹ میں الگ نکال لیں ۔ اسی تیل میں سیاہ مرچیں ، لونگ ، سبز الائچی، بڑی الائچی اور زیرہ ڈال کر ہلکا سا فرائی کر لیں ۔ گوشت اور ادرک ،لہسن پیسٹ شامل کر کے فرائی کریں ۔ ثابت سرخ مرچیں ، بادیان کے پھول ، دہی اور نمک شامل کر کے بھون لیں ، حسب ضرورت پانی ڈال کر گوشت گلنے تک درمیانی آنچ پر ڈھک کر پکائیں ۔ کھلے منہ کی دیگچی میں4گلاس پانی ڈال کر بھگوئے ہوئے چاول اور دو کھانے کے چمچے نمک ڈال کر پکائیں ،ایک کنی باقی ہو تو چھلنی میں ڈال کر چھان لیں ۔ ایک بڑی دیگچی میں پہلے گوشت کی تہہ لگائیں پھر اوپر چاولوں کی تہہ لگا کر دودھ میں زرد رنگ گھول کر چاولوں پر چھڑک دیں ۔ یہ عمل ایک دفعہ پھر دہرائیں ، کیوڑا ڈال کر بریانی کو دھیمی آنچ پر10-15 منٹ پر دم پر رکھ دیں ۔ سرونگ ڈش میں نکال کر الگ کی ہوئی برائون پیاز اوپر سے چھڑک دیں ۔ سلاد کے ساتھ گرم گرم سرو کریں ۔
چکن مکس ویجی سوپ
ضروری اشیاء
مرغی کا گوست( اُبال لیں آدھا کپ
بند گوبھی(چوپ کی ہوئی) آدھا کپ
گاجر( کدو کش کی ہوئی آدھا کپ
ہری پیاز(چوپ کی ہوئی) آدھا کپ
ہری پیاز(چوپ کی ہوئی) چوتھائی کپ
شملہ مرچ(چوپ کی ہوئی) آدھا کپ
اسپیگھٹی آدھا کپ
چکن یخنی 5کپ
سویا ساس ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
سیاہ مرچیں(کٹی ہوئی) آدھا چائے کا چمچ
انڈا ایک عدد
کارن فلور دو کھانے کے چمچے
ترکیب؛
سوس پین میں چکن کی یخنی ڈال کر ابالیں اور اسپیگھٹی ڈالیں،3 منٹ بعد بند گوبھی، گاجر، ہری پیاز اور شملہ مرچ ڈال کر مکس کر کے پکائیں ، دو منٹ بعد گوشت، نمک ، سیاہ مرچیں اور سویا ساس شامل کریں ،1-2 منٹ بعد کارن فلور تھوڑے پانی میں گھول کر ڈالیں مکس کر کے1-2 منٹ مزید پائیں ۔
گاڑھا ہونے پر انڈا پھینٹ کر ڈالیں اچھی طرح مکس کر کے سرونگ بائول میں ڈال کر سوسز کے ساتھ سرو کریں ۔