پیپلز یونین آف ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ CBA کا مطالبہ

212

پیپلز یونین آف ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ CBA یونین کے صدر ایم منتخب عالم اور جنرل سیکرٹری عبدالغنی کلہوڑو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعید غنی منسٹر لیبر حکومت سندھ، محمد خان ابڑو کوآرڈینیٹر وزیر محنت، بچل راہو پوٹو سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ، محترمہ شہلہ کاشف ڈائریکٹر ایڈمن، خالد کھوکھر ڈائریکٹر فنانس، احتشام میو ڈپٹی ڈائریکٹر ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ اور رفیق چنا کے انتہائی شکر گزار ہیں کہ ان تمام معزز حضرات کی مہربانی سے CBA کا ایک دیرینہ مطالبہ جس میں یہ درخوست کی گئی تھی کہ CBA نے گریڈ ون سے گریڈ پندرہ تک کے لیے گورننگ باڈی ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ سے منظور کرایا ہے۔ وہ ہمارے تمام ملازمین گریڈ ون سے گریڈ پندرہ تک کے لیے قابل عمل بنایا جائے جس میں ہمارے ایجوکیشن سیکشن کے گریڈ ون سے گریڈ پندرہ تک کے ٹیچرز جن میں پی ایس ٹی، مونٹیسری اور ایلمنٹی ٹیچر کو بھی شامل کیا جائے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہماری انتظامیہ نے ہماری درخواست کو قبول کرتے ہوئے ہمارے ایجوکیشن سیکشن کے گریڈ ون سے لے کر گریڈ پندرہ تک کے ٹیچرز کے لیے عملدرآمد کی اجازت دے دی ہے۔ جس کے لیے ہماری CBA درج بالا شخصیات کے لیے انتہائی شکر گزار ہیں اور CBA اراکین ایجوکیشن سیکشن کے تمام گریڈ ون سے لے کر گریڈ پندرہ تک کے تمام ٹیچرز کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ CBA نے اپنی سالانہ ڈیمانڈ میں گریڈ سولہ اور اس کے اوپر گریڈ کے ٹیچرز، انسٹرکٹرز اور دیگر اسٹاف کے لیے جو نوٹیفکیشن جمع کرائے ہیں۔ انتظامیہ ہمیشہ کی طرح تعاون کرتے ہوئے اس کی بھی گورننگ باڈی ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ سے منظوری لے لی گی اور مزید جن ملازمین کی DPC ہونا باقی ہے جن میں ہمارے کالج لیکچرار وغیرہ بھی شامل ہیں اور CBA کی اس درخواست پر بھی فوری عمل درآمد کرایا جائے گا۔