خالد خان کا لاہورسوشل سیکورٹی اسپتال کادورہ

116

نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان نے 10 رکنی وفد کے ہمراہ سوشل سیکورٹی اسپتال لاہور کا دورہ کیا۔ اسپتال کے DMS سے ملاقات کی۔DMS سے اسپتال میں مزدوروں کے لیے دستیاب سہولتوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مختلف شعبوںکادورہ بھی کرایا گیا۔ اسپتال بالکل صاف ستھرا تھا ایسالگ رہاتھا کہ ہم مزدوروں کے اسپتال کا نہیں آغاخان یا لیاقت نیشنل اسپتال کراچی کا دورہ کررہے ہیں۔ بہترین لیبارٹری، بہترین گائنی وارڈ،OPD کابہترین سسٹم صاف ستھراوارڈ بہترین ایمرجنسی۔ یقین نہیں آرہاتھاکہ مزدوروں کا اسپتال ہے ہم نے وہاں پر چند مریضوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ مزدور نمائندوں سے بھی بات چیت ہوئی سب بہت مطمئن نظر آئے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان نے کمشنر سیسی، گورننگ باڈی اور سندھ حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ سوشل سیکورٹی کراچی کے تمام اسپتال اور ڈسپنریوں کو پنجاب
سوشل سیکورٹی کے طرز پر بنایا جائے۔ گزشتہ دنوںنیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کے ایک وفد نے سوشل سیکورٹی کراچی کے کمشنرسے ان کے دفتر میں ملاقات کی تھی اور مزدوروں کو درپیش تمام مسائل ان کے سامنے رکھے تھے۔ اُس میٹنگ میں کمشنر صاحب نے کہاتھا کہ میں کلثوم بھائی ولیکا اسپتال کا دورہ آپ لوگوںکے ساتھ کرونگا ۔ابھی تک کمشنر صاحب کے منتظر ہیںکہ وہ دورہ کب کریں گے۔ وفد کے ہمراہ سینئر جوائنٹ سیکرٹری اشتیاق احمد ،جوائنٹ سیکرٹری امیر روان ،مارٹن ڈائو کے محمد سلیم اور دیگر مزدور رہنمائوں نے بھی شرکت کی ۔