قومی یوتھ اینڈ جونیئر ایتھلیٹکس چمپئن شپ رواں سال نومبر میں کھیلی جائے گی

77

اسلام آباد (جسارت نیوز)پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام پانچویں قومی یوتھ اینڈ جونیئر ایتھلیٹکس چمپئن شپ رواں سال نومبر میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے بتایاکہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 14 ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، ائیر فورس، نیوی، واپڈا، ریلوے، پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزادجموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔