تھرو بال اینڈ روک بال کوچنگ کورس 24 جولائی سے شروع ہوگا

73

اسلام آباد (جسارت نیوز)پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور گلگت بلتستان ایسوسی ایشن کے تعاون سے تھرو بال اینڈ روک بال کوچنگ کورس 24 جولائی 2020ء سے گلگت میں شروع ہو گا۔گلگت بلتستان ایسوسی ایشن کے صدر ظہیر عباس نے بتایاکہ کوچنگ کورس کی تیاری کیلیے ابھی سے تیاریاں شروع کردی ہیں اور کورس میں ملک بھر سے کوچز، ریفریز، اسکول ٹیچر اور کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں،یہ کورس26 جولائی تک جاری رہے گا۔پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایاکہ کورس کے سلسلہ میں تمام متعلقہ اداروں اور ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور کورس میں شرکت کے خواہشمند اپنے اپنے ناموں کا اندراج یکم جون سے کراسکتے ہیں۔