محمد حفیظ نے سزا مکمل کرنے والے شرجیل خان کی ٹیم میں واپسی کی مخالفت کر دی

222

لاہور(جسارت نیوز)قومی ٹیم کے آل رائونڈرمحمد حفیظ نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا مکمل کرنے والے اوپنر شرجیل خان کی ٹیم میں ممکنہ واپسی کی مخالفت کر دی ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر محمد حفیظ نے نام لیے بغیرکہا کہ کسی کے غیر معمولی ٹیلنٹ اور فٹنس کی باتیں ثانوی حیثیت رکھتی ہیں، کیا پاکستان کی نمائندگی کیلئے سب سے پہلا معیار کسی بھی کھلاڑی کی دیانت داری اور عزت نفس نہیں ہونا چاہیے؟۔یاد رہے کہ محمد حفیظ سمیت چند کرکٹرز نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی بھی مخالفت کی تھی تاہم بعد ازاں پی سی بی کا فیصلہ تسلیم کرلیا۔