ٹوکیواولمپکس ،سپیشن ایتھلیٹک فیڈریشن نے بھی فوری گیمز ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا

255

ٹوکیو(جسارت نیوز)ٹوکیواولمپکس ملتوی کرنیکا مطالبہ زور پکڑ نے لگا،سپیشن ایتھلیٹک فیڈریشن نے بھی فوری گیمز ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس رواں سال 24 جولائی سے 9 اگست تک شیڈول ہیں لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف ممالک کی فیڈریشنز اسے ملتوی کرنے کا مطالبہ کر چکی ہیں، نیا مطالبہ اسپیشن ایتھلیٹک فیڈریشن کی جانب سے سامنے آیا ہے۔اس سے قبل یو ایس ٹریک اینڈ فیلڈ، یو ایس سوئمنگ بھی اولمپک ملتوی کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔