عابد شمعون چاند کے لیے اعزازی ایوارڈ

278

سعودی دارلحکومت ریاض میں صحافی اور پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم (سعودی عرب) کے چیئرمین عابد شمعون چاند کو صحافتی خدمات کے اعتراف میں قومی وطن پارٹی (سعودی عرب) کی جانب سے اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر عابد شمعون چاند نے قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد شیر پاؤ اور سعودی عرب میں مرکزی چیئرمین اقبال ودود سمیت دیگر عہدے داروں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اور پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب میں اپنی کمیونٹی کی بے لوث خدمت کو فرض سمجھ کر بہتر مثبت سوچ کے ساتھ ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ برادری کی خدمت ہی میں عظمت ہے۔