ڈاکٹرمحمد لقمان السلفی طویل علا لت کے بعد ریاض میں انتقال کر گئے

292

ممتازعالم دین، تفسیر اور سیرت النبوی کے مصنف اور بانی جامعہ الامام ابن تیمہ رحمہ اللہ ڈاکٹر محمد لقمان السلفی طویل علالت کے بعد ریاض کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ حرم مکی میں ادا کی گئی جب کہ تدفین جنت المعلیٰ میں ہوئی۔
جامعہ الامام ابن تیمیہ کے ایک سینئر طالب علم فیصل عزیز مدنی نے ڈاکٹرمحمد لقمان السلفی کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئےکہا کہ ان کی رحلت سے جہاں علمی دنیا میں ایک عظیم خلا پیدا ہوا ہے وہیں جامعہ نے اپنے سرپرست کو بھی کھو دیا ہے۔ بانی جامعہ کی رحلت سے پسماندگان کے ساتھ تمام متعلقین دکھی ہیں اور ان کی کمی شدت سے محسوس کر رہے ہیں۔ مرحوم جامعہ کے سرپرست اور پالیسی ساز تھے۔ ہر کام اور معاملے میں آپ کا مشورہ آخری فیصلہ سمجھا جاتا تھا۔ آپ کی زندگی جامعہ کے لیے وقف تھی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے ہونہار فرزند عبداللہ کو اپنے والد کا صحیح وارث اور جامعہ کے لیے نعم البدل بنائے۔ آمین