ایران پر پابندیاں ختم کرانے میں پاکستان مدد کرے، شہباز شریف

117

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے ایران کے سفیرسید علی حسینی کو لکھے گئے خط میں ایران کے عوام کو کورونا سے درپیش مشکلات اور جانی نقصان پر دکھ ہے ، ایران پر پابندیاں ناقابل قبول اور درپیش چیلنج کے مقابلے میں رکاوٹ ہیں،کورونا سے نمٹنے کے لیے ایران پر پابندیاں فوری ختم کی جائیں کیونکہ پابندیاں انسانی زندگیاں بچانے میں رکاوٹ ہیں ۔شہبازشریف نے خط میں سعدی شیرازی کی مشہور نظم بنی آدم کے اشعار بھی تحریر کیے۔شہباز شریف نے کہا کہ وہ حکومت پاکستان سے کہیں گے کہ ایران پر غیرمنصفانہ پابندیاں ختم کرانے میں کردار ادا کرے ، ایرانی عوام کی مدد ہمارا فرض ہے،اس معاملے میں اسلامی ممالک کی طرف سے یکجہتی اور معاونت کا اظہار ہونا چاہیے ۔ شہباز شریف نے اپنے خط کے متن میں کہا کہ پارلیمانی قیادت کو آپ سے رابطے اور مل کر آگے بڑھنے کی حکمت عملی کی تیاری کی ہدایت کی ہے۔