بجلی صارفین کے لیے ریلیف پیکیج کا فیصلہ آج ہوگا

309

اسلام آباد( آئی این پی )وزیراعظم پاکستان کی زیر صدارت کوروناوائرس سے پیداہونے والی صوتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت کی جانب سے پاورسیکٹر کی طرف سے ریلیف پیکج کے بارے میں اعلیٰ سطحی اجلاس (آج) ہوگا۔ کوروناوائرس سے پیداہونے والی صوتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت پورے ملک کے لیے پاورسیکٹر کی طرف سے ریلیف پیکج پر کام کررہی ہے، جس پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس(آج)پیر کو منعقد ہوگا ،اجلاس کی صدارت وزیراعظم پاکستان کریں گے۔اجلاس میں گھریلواور کمرشل بجلی کے صارفین کے لیے ریلیف پیکج پر فیصلے ہوں گے۔