عوام کیلیے فوری بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے،حافظ طاہر مجید

159

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید مجید نے کہا ہے کہ حکومت سنگین حالات کے پیش نظر عوام کے لیے فوری طور پر بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرے۔کریانہ سامان، چھوٹے تاجروں کو سبسڈیز دے،بجلی اور گیس کے ماہانہ بل معاف کرے اور سرکاری و غیر سرکاری اسپتالوں اور ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل عملے کو ایمرجنسی کے لیے تیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے اسپتال،ایمبولینس اور طبی عملے کی خدمات حکومت کا پیش کرتے ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن نے کورونا کی وبا سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم شروع کردی ہے۔ ماسک اور سینیٹائزر کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اجتماعی اور انفرادی گناہوں سے اللہ کے حضور توبہ کرنا چاہیے اور کورونا سے لڑنے کے لیے تمام وسائل کو استعمال کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ معمولات زندگی شدید متاثر ہیں ملک کی اکثریت غریب ہے وفاقی و صوبائی حکومتوں کا چاہیے کہ وہ اختلافات بھلا کر کورونا کے خلاف سنجیدگی سے اقدامات کرنے چاہئیں۔ بجلی اور گیس کے کم از کم ایک مہینے کے بل معاف کرنا چاہئیں۔ کریانہ سامان پر فوری طور پر 50 فیصد کمی کی جائے۔ تاجروں اور مینوفیکچرز کیلیے سبسڈیز دی جائے اورانہیں پابند بھی کیا جائے کہ وہ اپنے ملازمین کو تنخواہیں پوری اور بروقت دیں۔