لیگی چمچے ایسے خوش ہیں جیسے کمانڈر سیف گارڈ آگیا ہو‘فوادچودھری

235

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ کے دیگی چمچے ایسے خوش ہیں جیسے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نہیں بلکہ کمانڈر سیف گارڈ آ گیا ہو‘ شریف خاندان کا سیاسی مستقبل زیرو ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ملک پر سالوں تک حکمرانی کی اور بعد میں تباہ حال ادارے اور کمزور معیشت چھوڑ کر لندن میں جا بیٹھے‘ آنا جانا لگا رہے گا لیکن ان کا سیاسی مستقبل زیرو ہے۔ شہباز شریف کی واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ وہ لیڈر آف اپوزیشن ہیں ان کی واپسی کے لیے بڑی محنت ہوئیبصورت دیگرپارٹی پر ان کے دوستوں کا قبضہ ہو ہی گیا تھا‘ امید ہے کہ باقی فیملی بھی اسی طرح واپس آئے گی جو پیسے ان کی طرف بنتے ہیں‘ اس کا پلی بارگین کریں گے اور بے شک لندن میں رہیں‘ شہباز شریف کے طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دیکر اچھا اقدام کیا ہے ۔