یونیسیف کی جانب سے پاکستان کیلیے 14 میٹرک ٹن طبی سامان روانہ

134

اسلام آباد (آئی این پی) کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں یونیسف کی جانب سے پاکستان کو 14 میٹرک ٹن امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امدادی سامان میں لاکھوں ماسک، دستانے اور حفاظتی لباس شامل ہیں، اس کے علاوہ چین کے سب سے بڑے تجارتی گروپ نے
بھی امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ علی بابا کے بانی جیک ما نے امدادی سامان پاکستان بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ امدادی سامان میں تھرما میٹر، وینٹی لیٹر، حفاظتی لباس اور ماسک شامل ہوں گے۔