اسداللہ بھٹو‘حافظ نعیم و دیگرکا  یامین منصوری سے اظہار افسوس

139

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو ‘ امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امرا برجیس احمد، اسامہ رضی، ڈاکٹر واسع شاکر، راجہ عارف سلطان،مسلم پرویز، سیکرٹری عبدالوہاب ڈپٹی سکرٹری کراچی یونس بارائی، حافظ عبد الواحد شیخ، عبد الرزاق خان، راشد قریشی، نوید علی بیگ، عبد الرحمن فدا ودیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہار،دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو نے مولانا یامین منصوری کے گھر جاکر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کیلیے دعائے مغفرت کی۔ علاوہ ازیں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے 23مارچ بروز بدھ پاک کوثر ٹاؤن R87میں درس قرآن کا اہتمام کیا جائے گا۔