ضلع کورنگی میں دوسرے روز بھی جراثیم کش اسپرے

149

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی محکمہ سالڈ ویسٹ اور پارکس اینڈ سروسز نے قدرتی ماحول کی بہتری کے لیے ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں جراثیم کش اسپرے دوسرے روز بھی انجام دیا گیا، چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیررضا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ انہوںنے کہاکہ انفرادی احتیاط کے ذریعے ہم خود اپنا ،اپنی فیملی اور قوم کا مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں ،کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کا واحد حل احتیاط ہے۔ اور ہم احتیاط کے ذریعے علاج اور مشکلات سے بچ سکتے ہیں۔چیئرمین سید نیررضا نے کراچی خصوصاً ضلع کورنگی کی عوام سے پُرزو ر اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط اپناتے ہوئے گھروں پر رہیں اورباہر نکلنے سے گریز کریں ۔