کورنگی میں باپ نے 2سالہ بیٹے کے چہرے پر گرم دودھ پھینک کر جلا دیا

129

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی میں مبینہ طور پر 2سالہ بیٹے کے چہرے پر گرم دودھ پھینک کر اسے جلا دیا ،پولیس نے ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کوگرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق کورنگی ڈھائی میں رہائش پزیر خاتون آمنہ زوجہ انور نے کورنگی پولیس کومطلع کیا تھاکہ اس کے شوہر انور نے میاں بیوی کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے دوران مشتعل ہوکر اپنے بیٹے 2 سالہامان کے چہرہ پر گرم دودھ ڈالا ہے۔ .جسکی وجہ سے میرے بچے کا چہرہ شدید طور جھلس گیا، جس پر کورنگی پولیس نے بچے کے چہرہ کو جلانے کے واقع میں مبینہ طور پر ملوث انور کے خلاف اس کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 141/2020 درج کر کے اس کوگرفتارکرلیا،جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔