تحریک انصاف کے راجا اظہر نے کورنگی میں ماسک تقسیم کیے

107

کراچی(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر اور کارکنان کی جانب سے ضلع کورنگی کے عوام میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ماسک تقسیم کیے گئے، ماسک کی تقسیم مسافروں ،دکانداروں ،ٹریفک اہلکاروں سمیت دیگر میں کی گئی، عوام کی جانب سے پی ٹی آئی کے اقدام کو سراہا گیا،اس موقعے پر رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر نے کہا کہ کورونا وائرس قومی مسئلہ ہے، اشتراک عمل سے حل کرنا ہوگا۔ کورونا وائرس سے لڑنے میں عوام حکومت کا ساتھ دیں، ماسک کی تقسیم کورونا سے بچنے کے لیے ایک چھوٹی سی کوشش ہے ،عوام گھر پر رہیں، رش اور غیرضروری سرگرمیوں سے گریز کریں، کورونا سے بچنے کا حل صرف احتیاط ہے ۔رکن سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے کورونا وائرس کے لیے بہترین اقدامات اٹھانے کی اپیل کرتے ہیں، لاک ڈاؤن سے مزدوری کرنے والے افراد متاثر ہورہے ہیں،وزیراعظم غریب و متوسط طبقے کے لیے ایک ماہ کے ریلیف پیکیج کا اعلان کریں ،ملازمین کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ بونس جاری کی جائے ،وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو ریلیف یقینی بنائے، جو لوگ اس صورتحال میں گھروں تک محدود ہیں ان کا خیال رکھا جائے۔ تحریک انصاف وفاق اور صوبے کے ساتھ کھڑی ہے۔