حسین محنتی کی قیادت میں وفد کی شاہ اویس نورانی اور حنیف طیب سے ملاقات

259

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف دینی رہنماوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی حفاظت کے لیے پوری قوم متحد ہے ،احتیاطی تدابیر کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سمیت حکومتی اقدامات کی حمایت اورتمام وبائی بیماریوں اورمسائل کا واحد حل رجوع الی اللہ ہے،مسجدیں بند کرنے اورنمازیوں کو روکنے کی بجائے بھرپورحاضری اورکثرت سے توبہ واستغفار اور ذکرواذکاکو انفرادی واجتماعی طور معمول بنایا جائے،جمعہ27مارچ کو صوبہ بھرمیں یوم رجوع الی اللہ توبہ استغفار منانے پراتفاق کیا۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان مرکزی رہنما صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی،نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی حنیف طیب نے صوبائی امیرمحمد حسین محنتی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے جماعت اسلامی سندھ کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔جماعت اسلامی وفد نے دینی رہنماوں کو جاری رجوع الی اللہ مہم اورمرکزی امیرسینیٹر سراج الحق کا پیغام پہنچایا۔تمام دینی رہنماوں نے کورونا وائرس سمیت موجودہ ملک وملت کی صورتحال اوردرپیش چیلینجزپوری قوم سے صبرواستقامت ،اتحاد ویکجہتی اوررجوع الی اللہ کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ آج پوری انسانیت مشکل اوربڑے امتحان میں ہے،کوروناوائرس سمیت ہربیماری اللہ اورشفا بھی وہی دیتا ہے،اللہ کی نارضگی کی وجہ سے یہ ساری مصیبتیں آئیں ہیں۔اس مرحلے میں ڈرنے اورخوف کی فضا پیداکرنے کی بجائے اللہ سے رجوع،امید اورحوصلہ دینے کی ضرورت ہے۔کورونا وائرس کی بجائے اس کے خالق سے ڈرنے اورقوم کے دین سے جوڑا جائے۔