تحریک انصاف عوام کو کورونا سے بچانے کیلیے اقدامات کرے،الطاف شکور

196

کراچی(صباح نیوز)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ بے گھر افراد کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے ایوان صدر، وزیر اعظم ہاؤس،وزرائے اعلیٰ ہاؤسز،تمام گورنر ہاؤسز اور ملک بھر کے ڈویژنل و ڈپٹی کمشنر ہاؤسز کے دروازے کھول دیے جائیں۔اقتدار کے ایوانوں اور سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو کورونا متاثرین کے لیے وقف کیا جائے۔