یوم پاکستان کے موقع پر آج عام تعطیل ہوگی‘ مالیاتی ادارے بند رہیں گے

498

اسلام آباد (آن لائن) یوم پاکستان کے موقع پر بینک اور مالیاتی ادارے آج 23 مارچ کو بند رہیں گے‘ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں بینک اور مالیاتی
ادارے بند رہیں گے اس روز عام تعطیل ہوگی‘ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں یوم پاکستان کے حوالے سے کوئی تقریبات منعقد نہیں ہوگی‘ قرارداد پاکستان 23مارچ 1940ء کے مقاصد کے حوالے سے عوام میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے جائیں گے ‘ الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشر اور پرنٹ میڈیا فیچر شائع کرے گا۔