میڈیا ورکرزا ور صحافیوں کو استثناکا  غیر واضح اعلان

400

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے صوبے کے اشاعتی اورنشریاتی اداروں میں کام کرنے والے صحافیوں ودیگر عملے کو لاک ڈاؤن سے استثنا دیے جانے کا غیر واضح اعلان کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت
صوبے بھر میں لاک ڈائون سے محکمہ اطلاعات سے اجازت یافتہ ( AUTHORIZED) صحافیوں اور اخبار فروشوں کو استثنا حاصل ہوگا ، واضح رہے کہ ہراشاعتی اور نشریاتی ادارے میں محکمہ اطلاعات کے پاس رجسٹر صحافیوں کے علاوہ بہت بڑی تعداد میں ایسا عملہ ہوتا ہے جن کے بغیر ان اداروں کا چلنا ممکن نہیں ہوتا ۔