ن لیگی ایسے خوش ہیں جیسے کمانڈر سیف گارڈ آگیا ہو

1222

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ پر طنز کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ “ن لیگ کےدیگی چمچے ایسے خوش ہیں جیسےشہباز شریف نہیں بلکہ کمانڈر سیف گارڈ آ گیا ہے”۔

وفاقی وزیر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سالوں حکمرانی کے بعد تباہ حال ادارے اور کمزور معیشت دےکر لندن جا بیٹھیں، آنا جانا لگا رہے گا لیکن ان کا سیاسی مستقبل بڑا زیرو ہے۔

اس سے قبل اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے شہباز شریف کی واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ لیڈر آف اپوزیشن ہیں ان کی واپسی کیلئے بڑی محنت ہوئی ورنہ پارٹی پر ان کے دوستوں کا قبضہ ہو ہی گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے باقی فیملی بھی اسی طرح واپس آئے گی، جو پیسے ان کی طرف بنتے ہیں اس کا پلی بارگین کریں اور بے شک لندن رہیں۔