وزیراعظم کا ملک میں لاک ڈاؤن نہ کرنے کا فیصلہ

782

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بحث چل رہی ہے کہ ملک کو لاک ڈاؤن کیا جائے مگر ہمارے حالات چین اور اٹلی جیسے نہیں ورنہ ضرور لاک ڈاؤن کرتے۔

کورونا وائرس سے متعلق قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن تو کردیں لیکن پاکستان کے 25 فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں، لاک ڈاؤن یا کرفیو کا مطلب عوام کو گھروں میں بند کرنا ہے، ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ لوگوں کو گھروں تک خوراک فراہم کریں لہٰذا لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے تعلیمی ادارے، شاپنگ مالز وغیرہ بند کردیے ہیں، عوام کا فرض ہے کہ وہ خودساختہ آئسولیشن میں گھروں میں رہیں تاکہ وہ اس بیماری کا شکار نہ ہوں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے خطرناک افراتفری ہے، ہمارے پاس کھانے پینے کی ایشاء موجود ہیں عوام ذخیرہ اندوزی نہ کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح چین نے عوامی تعاون سے کورونا پر قابو پالیا ہم بھی پالیں گے۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں15 دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے جو آج رات 12 بجے سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں: کراچی سمیت سندھ بھر میں 15 دن کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان