جماعت اسلامی کے 70 سے زائد دفاتر” الخدمت ایمرجنسی سیل”قرار

822

کراچی(اسٹاف رپورٹر): امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ہدایت پرالخدمت کراچی کے دفتر کو الخدمت ایمرجنسی سیل قرار دے دیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کی ہدایت پر جماعت اسلامی کے 70 سے زائد دفاتر اور ہیلپ سینٹرز کو الخدمت ایمرجنسی سینٹرزمیں تبدیل کردیا گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کی عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائے، جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت قائم دفاتر میں اجناس اور فنڈز زیادہ سے زیادہ جمع کرائیں تاکہ ضرورت مند شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جاسکے۔

انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مصیبت کی اس گھڑی میں اپنی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔