کورونا وائرس: ترکی میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی

662

استنبول: ترکی میں بھی کورونا وائرس اپنی جڑیں مضبوط کرنےلگا، کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی۔

ترک وزیرصحت فخرالدین قوجہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ کے روز کورونا وائرس سے مزید 12 افراد کی اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 21 پہنچ گئی ہے 277 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 947 ہوگئی ہے۔

ترک وزیر صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2953 افراد کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔حکومت نے 65 سال سے زیادہ عمرکے بزرگوں اوردائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ دنیا بھرکوروناوائرس دنیا کے 185ممالک میں پھیل گیا، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 11ہزار 402ہوگئی جبکہ 2لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔