کوئٹہ: نرسنگ طالبات کا نرسنگ کالج اور ہاسٹل بند کرانے کیلیے احتجاج

278

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں بی ایم سی نرسنگ طالبات کا نرسنگ کالج اور ہاسٹل بند کرانے کے لیے احتجاج، طالبات کلاسز کا بائیکاٹ کردیا، طالبات کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے کے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں مگر نرسنگ کالج میں تعلیمی سلسلہ تاحال جاری ہے، اسے تاحال بند نہیں کیا گیا، نرسنگ کالج میں 200 سے زائد طالبات رہائش پذیر ہیںجنہیں زائدالمیعاد ماسک مہیا کیے گئے ہیں، ہمارے والدین پریشان ہیں انتظامیہ توجہ نہیں دے رہی، سرکاری ملازم نہیں ہیں پھر بھی ہم سے کئی کئی گھنٹے کی ڈیوٹیاں لی جارہی ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ نرسنگ کالج اور ہاسٹل کو بند کرکے ہمیں گھروں کو جانے دیا جائے۔