وزیر اعلیٰ سندھ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، حافظ نعیم الرحمن

129

کراچی (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی سطح پر گوکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بہت بھاگ دوڑ کر رہے ہیں اور غالباً اپنی سطح پر انہوں نے کافی محنت کی ہے ، جسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، لیکن اصل مسئلہ وزیر اعلیٰ کی بھاگ دوڑ کا نہیں بلکہ پوری حکومتی مشینری کی بہتر کارکردگی کا ہے۔