ٹنڈو محمد خان کے تمام وارڈز میں مچھر مار اسپرے شروع کردیا گیا

221

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) میونسپل کمیٹی ٹنڈو محمد خان کے چیئرمین سید شاہنواز شاہ کی خصوصی ہدایت پر شہر ٹنڈو محمد خان کے تمام وارڈز میں مچھر مار اسپرے شروع کردیا گیا ہے جوکہ کئی روز تک جاری رہے گا، صفائی ستھرائی کے کام پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ، کورونا وائرس کے پیشے نظر ماحول کو صا ف ستھرا رکھنا وقت کی ضرورت ہے ، عوام میونسپل انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کرے اور اگر کسی علاقے میں مچھر مار اسپرے نہیں کیا جاتا تو فوری طور پر میونسپل آفیس میں اپنی شکایت درج کروائیں۔