بچوں کے آنکھوں کے آپریشن کرکے انہیں بینائی سے بچایا جائے، حبیب اللہ مستوئی

118

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ، قنبر، رتوڈیرو سمیت دیگر شہروں اور دیہات سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے آنکھوں کے مرض میں مبتلا بچوں کے آپریشن نہ کروانے کیخلاف چانڈکا اسپتال ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، جہاں انہوں نے اسپتال انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر حبیب اللہ مستوئی، امتیاز علی و دیگر کا کہنا تھا کہ چند ماہ قبل ہم نے اپنے بچوں کے آنکھوں کا معائنہ چانڈکا اسپتال کے آنکھوں کے شعبے سے کروایا جہاں ماہر ڈاکٹروں نے آپریشن کا مشورہ دیا تاہم دو مہینے سے مسلسل اسپتال کے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن بچوں کا آپریشن تاحال نہیں کیا گیا جس کے باعث معصوم بچوں کی حالت آئے روز بگڑتی جارہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بچوں کے آنکھوں کے آپریشن کرکے انہیں بینائی سے بچایا جائے۔