سکھر، نہر میں پھنسی ہوئی اندھی ڈولفن کو نکال کر دریائے سندھ میں واپس چھوڑ دیا

163

سکھر (نمائندہ جسارت) محکمہ وائلڈ لائف کا ریسکیو آپریشن، نہر میں پھنسی ہوئی اندھی ڈولفن کو نکال کر دریائے سندھ میں واپس چھوڑ دیا گیا۔ دریائے سندھ میں پائی جانے والی نایاب نسل کی ایک ڈولفن خوراک کی تلاش میں دریائے سندھ سے نکلنے والی نہر کھیرتھر کینال میں جاکر پھنس گئی، علاقہ مکینوں سے اس ضمن میں اطلاع ملنے پر وائلڈ لائف کے عملے نے پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا اور کوششوں کے بعد ڈولفن کو نکال لیا اور لے جاکر دریائے سندھ میں چھوڑ دیا۔ وائلڈ لائف کے ڈپٹی کنزرویٹر عدنان حماد کے مطابق ڈولفن کو تین گھنٹے تک ریسکیو کے بعد دریائے سندھ میں چھوڑا گیا، ڈولفن کا وزن 76 کلو تھا اور وہ مادہ تھی اس کی لمبائی سات فٹ دو انچ تھی اور حاملہ تھی اس کی عمر 22 سال تھی۔