سورہیہ بادشاہ نے مسلمانوں کو سامراج سے نجات دلائی، ریاض جونیجو

123

سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ ف سکھر کے کارکنان کی جانب سے آزادی انقلاب شہید سورہیہ بادشاہ کی 77ویں برسی کے سلسلے میں سکھر پریس کلب کے باہر شمعیں روشن کر کے آزادی انقلاب شہید سورہیہ بادشاہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ف لیگ کے مقامی رہنمائوں ریاض جونیجو، ارباز عباسی، امین، جنید نوناری سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ شہید سورہیہ بادشاہ ایک عظیم شخصیت تھی جنہوں نے انگریز سامراج سے ڈٹ کر مقابلہ کرکے انگریزوں کو شکست دی، جس نے ہمیں انگریز سامراج سے نجات دلائی جس کے باعث ہم آزادی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ مقامی رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ شہید سورہیہ بادشاہ کا نعرہ تھا کہ وطن یا کفن آزادی یا موت تھا حکومت وقت کو چاہیے کہ وہ شہید سورہیہ بادشاہ کی برسی موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر کے نوجوان نسل کو شہید سورہیہ بادشاہ کی قربانی سے آگاہ کریں۔