ڈگری، سیکرٹری یونین کونسل ارجن داس کا یوسی کے مختلف علاقوں میں گھر گھر کا دورہ

116

ڈگری (نمائندہ جسارت) حکومت سندھ اور تعلقہ ڈگری کی یونین کونسل میر فتح خان تالپور کے چیئرمین میر شارق علی خان تالپور کی ہدایت پر سیکرٹری یونین کونسل ارجن داس نے یوسی کے مختلف علاقوں عبدالحمید خیر، میر فتح خان تالپور، صوفی آباد، امب موری، لدھارام سمیت مختلف گوٹھوں میں کونسلرز کے ہمراہ گھر گھر جا کر لوگوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر کے بارے میں آگاہی دی اور صابن تقسیم کیے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ میل جول سے پرہیز کریں، زیادہ تر وقت اپنے گھروں میں گزاریں، اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال کرتے ہوئے حکومت سندھ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس وائرس کو شکست دی جا سکے۔