کورونا سے بچاؤ کے سلسلے میں میہڑ دوسرے روز بھی جزوی بند

160

میہڑ (نمائندہ جسارت) کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں میہڑ شہر دوسرے روز بھی جزوی طور بند رہا جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آج سے 3 دن تک میہڑ شہر بند رہے گا۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر میہڑ غلام شبیر رند، ڈی ایس پی میہڑ سعید رند، ایس ایچ او نور مصطفی پٹھان نے نیشنل پریس کلب میہڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے میہڑ شہر 3 دن تک بند رہے گا، ہم نے شہریوں کو پابند کیا ہے کہ وہ تین دن تک اپنے گھروں میں رہیں اور خطرناک وائرس سے بچیں جب کہ دوسری طرف کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے شہریوں نے اشیا کی چیزیں لینے شروع کردی ہیں۔