کورونا سے بچائو کے لیے وزیر اعلیٰ کے اقدامات قابل ستائش ہیں، سردار جاگن خان بھیو

189

شکارپور (نمائندہ جسارت) سردار محمد جاگن خان بھیو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس سے بے خبر ہیں، سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ پہلے دن سے کورونا وائرس کے حوالے سے فعال نظر آئے، انہوں نے جس سنجیدگی اور متحرک انداز سے معاملے کو ہینڈل کیا اور اس حوالے سے تیز رفتار اقدامات اپنی مدد آپ کے تحت یقینی بنائے وہ قابل ستائش اور قابل تعریف ہیں۔