’’ شکریہ باس ، محفوظ رہیے، میں آپ کو جلد ہی ملوں گا‘‘،بینک ڈنک

368

لاہور(جسارت نیوز)کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل میچ منسوخ کر دیے ہیں اور کہاہے کہ انہیں ری شیڈول کیا جائے گا تاہم ایونٹ میں پہلی مرتبہ لاہور قلندرز کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی لیکن کورونا کے باعث ایونٹ ہی ملتوی کر نا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندر ز کو سیمی فائنل میں پہنچانے کا سہرابہت حد تک غیر ملکی کھلاڑی ’’ بین ڈنک ‘‘ کو بھی جاتا ہے جن کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے کئی کامیابیاں سمیٹیں اور اگلے مرحلے میں داخل ہوئی۔تاہم کورونا کے باعث تمام غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے ممالک میں پہنچ چکے ہیں اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہیں۔اس صورتحال کے پیش نظر لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ٹیم منیجر سمین رانا نے ٹویٹر پر بین ڈنک کی جارحانہ اننگ کی ایک ویڈیو شیئر کی اور ساتھ پیغام لکھا کہ ’’ شاندار اننگز کھیلنے اور ٹیم کو سپورٹ فراہم کرنے پر آپ کا بہت بہت شکریہ میرے پیارے بھائی ، آپ کی قیادت اور رویہ مثالی تھا ، آپ کو دبارہ لاہور قلندرز کیلیے کھیلتا دیکھنے کیلیے بے تاب ہوں۔‘‘بینک ڈنک نے لاہور قلندرز کے ٹیم منیجر کا یہ پیغام دیکھا تو ان سے بھی نہ رہا گیا اور انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ شکریہ باس ، محفوظ رہیے اور میں آپ کو جلد ہی ملوں گا