پاکستانی ایتھلیٹس دنیا میں ملک کا نام روشن کررہے ہیں

234

اسلام آباد(جسارت نیوز) پاکستان کی خواتین ایتھلیٹس دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کررہی ہیں، نیشنل چیمپئنز ماحور شہزاد اور پلوشہ بشیر کی جوڑی انٹرنیشنل بیڈمنٹن سرکٹ میں147ویں نمبر پرآگئی ہیں جبکہ ماحور شہزاد کی سنگلز میںرینکنگ 135 ہوگئی ہے۔دونوں قومی چیمپئمز نے عالمی رینکنگ میں ٹاپ 100تک رسائی کو اپنا ہدف بنالیا ہے۔بیڈمینٹن ایسا کھیل ہے جس کے لیے مہارت کے ساتھ ساتھ فٹنس اور اسکلز درکار ہوتی ہیں، پاکستان کی یہ دو چیمپئنز ماحور شہزاد اور پلوشہ بشیر دنیا بھر میں بیڈمنٹن کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کررہی ہیں۔محدود وسائل کے باوجود حال ہی میں کینیا اور یوگینڈا میں ہونے والے بین الاقوامی بیڈمنٹن ٹورنامنٹس کے ڈبلز میں دونوں کی جوڑی نے سلور اور برانز میڈل جیتے اور عالمی رینکنگ میں147ویں نمبر پر جگہ بنالی۔پاکستان نمبرون ماحور شہزاد سنگلز اور ڈبلز میں ٹاپ 100میں۔جگہ بنانا۔چاہتی ہیں جس کے لیے وہ بھرپور محنت کررہی ہیں۔سات سال مسلسل نیشنل چیمپئمن رہنے والی پلوشہ بشیز کہتی ہیں ماحور کے ساتھ اچھی ہم آہنگی ہے ہم بہت محنت کررہے ہیں پاکستان کے لیے مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے پرامید ہیں۔ بیڈمنٹن چیمپئنز ماحور شہزاد اور پلوشہ بشیر بین الاقوامی سطح پر متاثرکن کارکادگی کا مظاہرہ کررہی ہیں اوردونوں اولمپکس میں گولڈ میڈل۔جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔