شہبازشریف کو14 روزقرنطینہ میں رکھا جائے، فواد چودھری

121

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے اپیل ہے شہبازشریف14 روز قرنطینہ میں رکھا جائے۔ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں ان کو واپسی کی خصوصی اجازت دی جائے اورمیواسپتال کوآرٹین کرایا جائے تا کہ انہیں احساس ہو کہ اسپتال کی کیا اہمیت ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میری وزیر اعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ شہباز شریف لیڈر آف اپوزیشن ہیں ان کیلیے خصوصی اجازت دی جانی چاہیے اور 14 دن ان کو میواسپتال کو آرٹین کرایا جائے تا کہ انہیں احساس ہو کہ اسپتال کی کیا اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ جوں ہی شہباز شریف صاحب کو بتایا گیا کہ پاکستان کیلیے فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا ہے۔انہوں نے فوراً مریم اورنگزیب کو وطن واپسی کا بیان داغنے کا کہہ دیا۔ پتا نہیں یہ پاکستان کے لوگوں کو اتنا بیوقوف کیوں سمجھتے ہیں ؟ ۔