کورونا وائرس، پیمرا نے ٹی وی شوز سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کردیں

356

اسلام آباد (آئی این پی) کورونا وائرس خطرات کے پیش نظر پیمرا نے ٹی وی شوز سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کردیں، جس میں مارننگ، کامیڈی اور دیگر شوز کے شرکا میں ایک میٹر کا فاصلہ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پیمرا کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا تیزی سے پھیلتی بیماری ہے، ٹی وی شوز میں فاصلہ یقینی بنایا جائے براہ راست پروگرام حاضرین، چینلز انتظامیہ اور شرکا کیلیے خطرناک ہیں، تمام چینلز عوام کے بغیر شوز کریں اور
کورونا سے بچائو سے متعلق پروگرام نشر کریں۔ کورونا سے متعلق ذمے دارانہ رپورٹنگ یقینی بنائی جائے، رپورٹنگ میں عوام کی بہتری مد نظر رکھی جائے اور پروگرامز کے ذریعے عوام کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی جائے۔