حکومت کورونا وائرس کیسز کی اصل تعداد چھپا رہی ہے،ہارون الرشید

165

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت متاثرین کی تعداد چھپا رہی ہے معاملات سنگین ہیں، ہارون الرشید نے دعویٰ کر دیا۔ نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائر س کے متاثرین کی اصل تعداد کو چھپا رہی ہے۔ صورتحال اس سے زیادہ سنگین ہے۔ مشیر اور وزیر عمران خان کو غلط انفار میشن دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کو فوج کے حوالے کر دینا چاہیے۔دیگر ملکوں میں بھی ایسا ہو اہے۔ جہاں صورتحال پر قابو پانے کیلیے فوج کو بلایا گیا ہے۔ ملک میں جب بھی آفت آئی پاک فوج نے کام کیا۔ اس کی گواہی عوام بھی دیتے ہیں۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں لاک ڈائون ہوا تو عوام بھوک سے مر جائیں گے۔ہارون الرشید نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہلی نہیں جہاں روز درجنوں افراد بھوک سے مر جائیں ، یہ پاکستان ہے ہر غریب گھر کو پڑوسی کھانا دے گا۔ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ پنجاب کی وزیر صحت اچھی ہیں تاہم ان کا سٹاف کیسا ہے۔ کراچی میں لاک ڈاؤن ہو سکتا ہے تو راولپنڈی میں کیوں نہیں ہو سکتا۔ لاک ڈاؤن کیا جائے لیکن کچھ علاقے چھوڑ دیے جائیں۔