مدھیہ پردیش میں حکومت سازی کے لیے بی جے پی پر تولنے لگی

204

بھوپال (انٹرنیشنل ڈیسک) مدھیہ پردیش میں کانگریس پارٹی کی حکومت کے خاتمے کے بعد بھارت پر حکمرانی کرنے والی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی نے ریاست میں حکومت سازی کے لیے بھاگ دوڑ کرنا شروع دی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی ریاستی اسمبلی میں زیادہ ارکان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے رابطے کررہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2 روز قبل وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کی جانب سے استعفے کے اعلان کے بعد بظاہر بی جے پی کے لیے میدان صاف ہو گیا ہے اور اگر یہ حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئی تو وزارت اعلیٰ کے لیے سب سے بڑے دعوے دار شیوراج سنگھ چوہان ہیں جو 2005ء سے 2018ء تک مسلسل 13 برس اس عہدے پر براجمان رہے ہیں۔ حالیہ پیش رفت کے بعد چوہان چوتھی مرتبہ وزیر اعلیٰ بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں